اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المنار ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے جمعے کے دن صوبۂ حماہ کے شمالی علاقوں میں اپنی پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کفرزیتا شہر کو دہشتگردوں سے کلیئر کرانے کے لۓ آپریشن شروع کردیا ہے۔ شام کی فوج نے کفرزیتا جانے والے مورک روڈ پر قبضہ کر لیا ہے۔ شام کی فوج نے عقیربات ، سوحا اور حمادۃ عمر دیہاتوں میں دہشتگرد گروہ داعش کے عناصر کے ٹھکانوں پر حملے کر کے متعدد دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ شام کی فوج نے حمص کے مضافاتی علاقے الوعرہ میں دہشتگرد گروہ داعش کے عناصر کے داخلے کی کوشش بھی ناکام بنادی ہے۔ اور درعا کے مضافات میں واقع عتمان سٹی کے اطراف میں متعدد دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
...............
242